ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا کینیڈا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

 

نیویارک کے ناساؤ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 22 ویں مقابلے میں پاکستان اور کینیڈا کے ٹیمیں مدمقابل ہیں، پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب شامل کیا ہے، میں اوپنگ ہی کروں گا، کوشش کریں گے پہلے 6 اورز کا اچھا استعمال کریں۔

 

 

دوسری جانب کینڈین کپتان سعد بن ظفر کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ کرتے، ہم نے اب تک ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جانتے ہیں پاکستان ٹیم دباؤ میں ہو گی۔