وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کےلیے اگست کے پہلے ہفتے میں بولیاں وصول کرلیں گے۔
اپنے بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولیاں بھی 15 جولائی تک وصول ہو جائیں گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کچھ ماہ بعد ہوگی، روزویلٹ ہوٹل، ہاؤس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کو بھی بیچا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بجلی پیدا اور تقسیم کرنے والی 9 کمپنیاں بھی بیچ دی جائیں گی۔