پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا،پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کوگرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس دوران اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے ،گرفتار مظاہرین میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل بھی شامل ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مزید کارکنان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری بھی پہنچ گئی ہے ، اس سے پہلے پولیس کے 3 ایس پیز موقع پرموجود تھے، پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 8 کارکنان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔