ایران سے مکران آنے والی ایک ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے حکام کے مطابق ایران سے مکران آنے والی ایک ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باوجود دوسری ٹرانسمیشن لائن سے 20 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ میں بجلی کی کمی کے باعث مکران کے علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی بحالی کیلئے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ عید پر کوئٹہ میں اندورن شہر سمیت سریاب روڈ، بروری روڈ، ہزارہ ٹاؤن، اسپنی روڈ اور رئیسانی ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
کوئٹہ میں گرم موسم کے دوران بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔