محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ144نافذ کر دی ہے۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے طرف سےووٹ کے تقدس کی حفاظت کے لئے آج دوپہر 2بجےپی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کی کال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق دفعہ 144نفاذ صوبے بھر میں 21سے27جون تک رہے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں امن عامہ کی موجودہ صورتحال اور سیکورٹی تھریٹس کے باعث لوگوں کا کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے جو امن و امان کے لئے سنگین خطرہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق پنجاب میں 21سے27جون تک پنجاب میں ہر قسم کے اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، جلوس، احتجاج ، جلسوں اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔