وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑاور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگر نے سیاسی جماعتوں میں میثاق معیشت پراتفاق کرلیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ میثاق معیشت ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ میں میثاق معیشت کی تائید کرتا ہوں حکومت میثاق معیشت کیلئے آگے بڑھے۔
دونوں رہنماؤں نے جسٹس جاوید اقبال کو لاپتا افراد کے کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے پر بھی اتفاق کیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ جسٹس جاوید اقبال کو لاپتا افراد کے کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے وزیر قانون سے بھی بات کریں گے۔