پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پشاور میں دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے 25 جون سے 25 جولائی تک نافذ رہے گا۔