شیخ رشید کا فوج سے مذاکرت کرنے کا مشورہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوج سے مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دے دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیرکے بعد خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے حالات خراب ہورہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرارداد منظور کی، یہ فارم 47 کےممبرنہیں، چین کے وزیر اسلام آباد میں تقریر کرکےگئے قوم اس پر بھی سوچے۔ اگلے مہینےکے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدل دیں گے، حکومت صرف اپنےکیس ختم کرنے آئی ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیں گے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکو، لٹیرے، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کوگھربھیجاجائے، مذاکرات فوج کے ساتھ کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے،میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے جس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کی شرط رکھی ہے۔