پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو پارٹی میں واپسی کا کوئی حق نہیں ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ فواد چودھری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کیلئے بنائی گئی تھی۔حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کیلئے پارٹی کے اندر سے استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اورفواد چودھری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اب بھی کسی کے اشارے پر پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انھیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔حامد خان نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلافات اور تنقید ہوتی ہے، عمر ایوب کا استعفیٰ آپسی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے، ہمارے وکلاء پوری دلچسپی کے ساتھ کیسز لڑ رہے ہیں۔