آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں گیانا میں مد مقابل آرہی ہیں لیکن بارش کی وجہ سے اب تک ٹاس نہیں ہوسکا۔
بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ کیلئے ریزرو ڈے کے بجائے 250 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔
البتہ مسلسل بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھارت سپر 8 مرحلے کے گروپ ون میں اپنی پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔