ورلڈکپ سیمی فائنل، روہت انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد آبدیدہ ہوگئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد آبدیدہ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں گزشتہ روز بھارت اور انگلیںڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا۔ بھارت نے یک طرفہ مقابلے میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں روہت شرما کو کُرسی پر بیٹھے اور بھارتی کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Video Player