ٹی 20 فائنل؛ بھارت کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بارباڈوس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم بارباڈوس میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز رات 7:30 بجے ہوگا۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

بھارت دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا جبکہ جنوبی افریقا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔