طیارے میں آتشزدگی کے باعث پشاور ایئرپورٹ 24 گھنٹوں کےلئے بند

پشاور ایئر پورٹ پر غیرملکی طیارے کی ہنگامی لینڈ نگ کے بعد ایئرپورٹ ٹیکسی وے پر طیارے کی موجودگی کے باعث رن وے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا۔

نوٹم کے مطابق رن وے کی بندش کا دورانیہ آج 10 بجکر 35 منٹ سے کل اسی وقت تک ہوگا، طیارے کو ہٹانے کے کام کی طوالت کے باعث رن وے بندش کا دورانیہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

طیارے میں آتشزدگی کے باعث پشاور ایئرپورٹ 24 گھنٹوں کےلئے بندواضح رہے کہ آج صبح پشاور ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز میں آگ لگ گئی، ریاض سے آئی پرواز کی پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران آگ لگی، مسافروں اور عملے کو ہنگامی طور پر سلائیڈز سے باحفاظت نکالا گیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی اگ بجھائی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔