انسانوں کے سامنے رونے سے اللّٰہ کے سامنے رونا کروڑ بار بہتر ہے: ثانیہ مرزا

بھارتی بین الاقوامی شہرت یافتہ سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا خیال ہے کہ اپنے رب کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے بہتر ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز اسٹوری شیئر کی ہے۔

انگریزی زبان پر مبنی اس اسٹوری کا ترجمہ ہے کہ ’جائے نماز پر اللّٰہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے کروڑ ہا بار بہتر ہے۔‘ 

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے والد اور بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اکثر اوقات ہی حوصلہ افزائی پر مبنی پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔