ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز کی فتوحات کا سلسلہ

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے  حمزہ خان، حذیفہ ابراہیم اور عبداللہ نواز نے راؤنڈ آف 64 کے میچز بھی جیت لیے۔

حمزہ خان نے اسپین کے اوریول سالویا رپول کو 0-3 سے ہرایا۔ ان کی جیت کا اسکور 8-11، 6-11 اور 3-11 رہا۔

حذیفہ ابراہیم نے جنوبی افریقا کے کونر ایرل کو 5-11، 6-11 اور 8-11 سے شکست دی جبکہ  عبداللہ نواز نے برازیل کے لوکاس ینگ کارلسن 0-11، 7-11 اور 4-11 سے ہرایا۔

پاکستان کے تینوں پلیئرز راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئے۔