’صلہ رحمی کریں، اب اُسے گھر جانے دیں‘، صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری پر سعد رفیق بول پڑے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسیر کارکن صنم جاوید کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری کے خلاف بول پڑے۔

سوشل میڈیا پلئیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے لکھا کہ صنم جاوید کے بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، ان کا تو کوئی قصور نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ صلہ رحمی کریں، اب اُسے گھر جانے دیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔

رہائی کے بعد صنم جاوید وکلاء کے ساتھ روانہ ہوگئی تھیں، لیکناسلام آباد پولیس نے انھیں پھر سے گرفتار کرلیا ہے۔