پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل کردیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یارمحمد نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈاپورکی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے اور صنم جاوید اہل خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔