پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کردی ہے۔
صوبائی حکومت کے تحت پختونخوا کے غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔