پشاور: پشاور میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں پیش آیا جہاں دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی نتیجے میں پانچ افراد زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد شیئر کرنے پر پیش آیا، دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا،