ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دیکر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایونٹ میں ناقابل تسخیر پاکستان نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 0-2 سے ٹھکانے لگادیا۔
پہلے میچ میں عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 0-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے میچ میں سابق عالمی جونیئر چیمپین اور قومی کپتان محمد حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو کوئی گیم ہارے بغیر اسی اسکور سے زیر کیا۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گروپ راؤنڈ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جرمنی اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیموں کو شکست دی تھی۔