خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، تاحال واقعے میں کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ 18 جولائی کو بھی مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔