پشاور: گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

پشاور میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کیساتھ ہی شہری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ۔
گھنٹو ں بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید گرمی میں رل گئے گلبہار نمبر چار اعجاز آباد میں گزشتہ رات سے گھنٹوں بجلی غائب رہی اور ساری رات عوام شدید مشکلات سے دو چار رہی۔
  اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جبکہ نواحی علاقوں میں بھی بد ترین بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکل دئیں۔
 شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کو فوری کم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔