وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے پشاور ائرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے برطانوی نژاد شہری کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے امیگریشن کی ٹیم نے برطانوی شہری کی جانب سے جعلی ایگزٹ پرمٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بناکر اسے گرفتار کیا ملزم زر ولی خان یو کے جا رہا تھا ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے ولا ایگزٹ پرمٹ جعلی تھے۔
تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ایگزٹ پرمٹ حاصل کیا تھا۔ملزم کے موبائل فون سے ایجنٹ سے کی گئی چیٹ بھی برآمد کی گئی ہے ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے اے ایچ ٹی سی پشاور منتقل کر دیا گیا۔