وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں واقعے پر جرگہ اراکین کے مطالبات پر غور کے لیے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بنوں واقعے پر جرگہ ہوا جس میں اراکین نے حکومت کے سامنے 10 مطالبات رکھے۔
مطالبات میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، مسلح گروپوں کا خاتمہ، پولیس کو با اختیار بنانے اور رات کو گشت کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔
سرچ آپریشن یا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سیکیورٹی فورسز کے بجائے سی ٹی ڈی سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مطالبات میں لاپتا افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کرنا بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے 48 گھنٹے میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جرگے کے تمام مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے۔
جرگے کے اراکین نے اپیکس کمیٹی اجلاس تک دھرنا بدستور جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔