پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1038 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 79 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔