ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات مقرر

ذلفی بخاری کو بانی پی ٹی آئی کا مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات مقرر کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے ذلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ذلفی بخاری کے پاس بین الاقوامی میڈیا کا چارج بھی رہے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے ذلفی بخاری کی تقرری کی منظوری دے دی۔