گوجرانوالہ میں پرنس روڈ پر بجلی کے بل کے پیسوں پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے اور ایک ہی مکان میں رہتے تھے، گھر کا بجلی کا بل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا، بڑے بھائی نے آدھی رقم کا تقاضہ کیا تو چھوٹے بھائی نے انکار کردیا جس پر تلخ کلامی ہو گئی۔
اس دوران بڑے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔