خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کی قرارداد حکومتی رکن سہیل آفریدی نے پیش کی، رائے شماری کے دوران ایوان نے قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان پر جیل میں ذہنی و جسمانی تشدد بند کیا جائے، عمران خان کو ان کی حیثیت کے مطابق سہولیات اور سیل دیا جائے۔