گوجرانوالہ میں بجلی کے بل کی تقسیم کے تنازع پر بڑے بھائی نے تیز دھار آلے سے وار کرکے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔
پرنس روڈ کے رہائشی غلام مرتضیٰ بٹ کا اپنے چھوٹے بھائی عمر سے بجلی کا بل 30 ہزار روپے آنے پر کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔
آج بھی دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو بڑے بھائی نے طیش میں آکر تیز دھار آلے سے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔