پشاور: دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ،عوام مزید پریشان

صوبائی دارالحکومت پشاور میں خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کے ساتھ ساتھ مرغی کی قیمت بھی پانچویں سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئی۔
پشاور میں زندہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہول سیل مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران چکن کی فی کلوقیمت میں 50روپے تک اضافہ ہوا ہے جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کو مزید پریشانی سے دو چار کر دیا شہریوں نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
 مارکیٹ میں زندہ مرغی کی فی کلوقیمت 455 روپے تک پہنچ گئی جبکہ چکن گوشت فی کلو682 اوربونلس کی فی کلو954 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
 ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کی وجہ مرغیوں کی افغانستان کو برآمد دینے کی ہے شہریوں نے چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ریلیف فراہم کیا جائے ادھر شہریوں نے صوبائی حکومت اور کمشنر پشاوردیگر حکام سے دکانداروں کی جانب خودساختہ مہنگائی کا نوٹس لینے اور سخت کاروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔