ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے اپنے عہدے کا چارج لے لیا۔
پشاور: ڈپٹی کمشنرپشاورکیپٹن (ر)سرمد سلیم اکرم نے منگل کے روز اپنے عہدے کا چارج لے لیا ہے وہ گریڈ 18 کے پی اے ایس (پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس) کے آفیسر ہیں۔
انہوں نے منگل کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پرکام شروع کر دیا ہے ٗسرمد سلیم اکرم گریڈ 18 کے پی اے ایس (پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس) آفیسر ہیں اور ان کا تعلق (39ح ثہممہن) سے ہے اس سے پہلے وہ ایڈیشنل سیکرٹری (سٹاف) ٹو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات تھے وہ ڈپٹی کمشنر ہنگو، لوئر دیر، خضدار اور ڈپٹی کمشنر کیچ سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔