لاہور ایئرپورٹ سے اشتہاری مجرم گرفتار

4 سال قبل قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور اشتہاری کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم شفقت عباس گوگیرہ پولیس اوکاڑہ کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم واردات کے بعد روپوش ہوکر ترکی فرار ہوگیا تھا، ملزم کو ترکی سے وطن واپسی پرائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے ۔