پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ڈاکوؤں نےدوران ڈکیتی خاتون سے شوہر اور بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کی۔
شاہد اور اس کی بیوی اور ڈھائی سال کی بیٹی موٹرسائیکل پر چنیوٹ جا رہے تھےکہ سکھیکی کےقریب تین ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر کھیتوں میں لے گئے، جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ڈکیتی اور زیادتی کے بعد پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے تھانہ حدود کے چکر میں پڑ گئی۔
بعد ازاں ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ سکھیکی لقمان چٹھہ کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔
متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں ڈاکوؤں کےخلاف تھانہ سکھیکی میں ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔