شارع فیصل پر دوسری منزل سے لگی آگ 12ویں تک پھیل گئی، 40 لوگ چھت پر محصور

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ دوسری منزل کے ڈیک میں لگی تھی جو بڑھتے ہوئے 12 ویں منزل کے ڈیک تک پہنچ گئی ہے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد سمیت 40 افراد چھت پر محصور ہیں، آگ پر قابو پانے کے لیے بڑی فائر اسنار درکار ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پہنچا دی گئی ہے تاہم عمارت میں پھنس لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کاشف سینٹر کی عمارت کی میں آگ لگنے واقعہ پیش آیا، جہاں آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چیف فائرافسراشتیاق احمد کے مطابق آگ پرقابو پانے کے لیے 2 حصوں میں کام کیا جا رہا ہے جبکہ عمارت میں دھواں ہونے کے باعث ریسکیو میں شدید دشواری کا سامنا ہے کیونکہ دھوئیں کے اخراج کا راستہ موجود نہیں ہے۔

چیف فائرافسراشتیاق احمد نے بتایا کہ ساتھیوں منزل سے اوپر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ شاہراہ فیصل پر عمارت ہونے کے سبب اسنارکل کو کھڑا کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

بلڈنگ کی چھت پر 35 سے 40افراد ہیں، چیف فائر افسر

انہوں ریسکیو آپریشن سے متعلق بتایا کہ پہلی کوشش ہے کہ متاثرہ افراد کو نکالا جائے جبکہ بلڈنگ کی چھت پر 35 سے 40افراد ہیں جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے، کئی افراد کو عمارت کی چھت پرمنتقل کردیا گیا جبکہ بڑی فائراسنارکل پہنچا دی گئی ہے

اس سے قبل فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ دوسری منزل کے ڈیک میں لگی تھی جو بڑھتے ہوئے بارہویں منزل کے ڈیک تک پہنچ گئی جبکہ عمارت میں کوئی بھی ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا، اس وقت عمارت میں متعدد لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے۔

سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے، حکام فائر بریگیڈ

فائربریگیڈ کے مطابق کاشف سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے، اطلاع ملنے پر فوری فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی، آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے، ایک اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ اسنار کل کی مدد سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

عمارت سے باہر آنے والے شہری نے بتایا کہ بلڈنگ میں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود نہیں، بجلی کی تاروں میں آگ پھیل رہی تھی، فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچی۔

ڈی جی ریسکیو 1122

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1122 پر پونے 11 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، 70 کے قریب فائر فائٹرز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ابتدائی طور پر اطلاع ملی پانچویں منزل پر آگ لگی۔

عابد شیخ نے بتایا کہ اسنار کل کا استعمال کیا جارہا ہے، عمارت میں دھواں موجود ہے، ریسکیو آپریشن اور آگ کنٹرول کرنے کے بعد وجوہات کا معلوم ہو سکے گا، 55 سے 60 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، فائر فائٹر سمیت 2 افراد بے حوش ہوئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی، پاکستان نیوی اور دیگر اداروں کے اہلکار موجود ہیں، 10 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 3 اسنارکل ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔