ایم نائن موٹر وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق لونی کوٹ کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نوری آبادی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرالر روڈ پر الٹ گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔