خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں جنگ بندی کے بعد حالات پھر کشیدہ ہوگئے ، زمین کے تنازعہ پر جاری رہنے والی مسلح جھڑپوں میں اب تک 42 افراد جاںبحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق مقامی پولیس اہلکار مرتضی حسین نے بتایا کہ ملی خیل اور مدگی قبائل کے درمیان بدھ سے لڑائی جاری ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کرم قبائلی ضلع میں حکومتی کوششوں سے جنگ بندی ہو گئی تھی تاہم رات گئے فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔