حیدرآباد: زمیندار نے کھیت میں بکریاں چرانے پر 10 سالہ بچے کو قتل کردیا

حیدرآباد میں ظلم و بربریت کا واقعہ پیش آیا جس میں 10 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ حیدآبادکے علاقے سیری میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچے کو کھیت میں بکریاں چرانے پر قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نےاپنی زمین پربکریاں چرانے پربچے پرفائرنگ کی جس سے بچہ ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہےکہ زمیندار کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب  بچےکے قتل پر ورثا کی جانب سے ٹنڈو محمد خان روڈ پر احتجاج کیا گیا اور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔