کرک: سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مانسہرہ کے علاقے مہانڈری میں 6 روز بعد زمینی راستہ بحال کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ضلع کرک میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 4  افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

مانسہرہ کے علاقے مہانڈری کا زمینی راستہ 6 دن سے منقطع تھا جسے عارضی پل بنا کر بحال کیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کے مطابق مہانڈری سمیت وادی میں پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ سوات، ہنگو، دیر بالا، لوئر دیر، شمالی وزیرستان میں میرا شاہ، میر علی اور زمک کے برساتی نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔

اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے مقام پر گلیشئر پھٹنے سے ندی میں سیلاب آگیا، سیلاب سے ایک بڑا پل 5 چھوٹے پل تباہ ہوگئے۔