مری کے مال روڈ پر سیاحوں اور دکانداروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
مری کے مال روڈ پر سیر کیلئے آئے سیاحوں، دکانداروں اور مقامی افراد کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑا مال روڈ پر گاڑی کی پارکنگ کی وجہ سے ہوا اور جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کولاتیں، مکے اور ڈنڈے مارے۔
جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جھگڑےکے وقت پولیس اہلکار، ڈولفن فورس اور ٹورسٹ پروٹیکشن فورس نہیں تھی۔