مالی بحران : خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی اپگریڈیشن کی منظوری واپس لینےکی تیاری

خیبرپختونخوا حکومت کے مالی بحران شدت اختیار کر گئے جس کے بعد حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن پر یوٹرن لے لیا، پی ٹی آئی کی سابق دور حکومت میں دی جانی والی اپگریڈیشن کی منظوری پر محکمہ خزانہ نے اعتراض لگا کر سمری واپس کردی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ دورمیں 1لاکھ سے زائد اساتذہ کی ترقی کا فیصلہ کیا گیا تھا، پرائمری اسکول ٹیچرزکوگریڈ12سے14میں ترقی دینا تھا۔

علاوہ ازیں سینئرپرائمری ٹیچر کو 14 سے گریڈ 15 میں ترقی دینی تھی۔ واضح رہے کہ اساتذہ اپگریڈیشن سےسالانہ 36 ارب کا اضافی بوجھ بڑھ جائے گا۔

دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ نےاعتراض لگا کرسمری منسوخ کرنےکی درخواست دے دی۔ ادھر فیصلے کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کا عندیہ دے دیا۔