کراچی: کرفیو کی وجہ سے بنگلہ دیش میں کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں خراب حالات کی وجہ سے بنگلہ دیشی اے ٹیم کی اسلام آباد آمد میں 48 گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد نیا شیڈول طے کر لیا جائے گا۔
اس ٹور میں مہمان ٹیم کو شاہینز کے خلاف 2 چار روزہ میچز اور 3 ون ڈے 10 سے 27 اگست تک اسلام آباد میں کھیلنا ہیں۔