سندھ ہائی کورٹ نیو بار روم کی کینٹن میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث کینٹن کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے سندھ ہائی کورٹ بار روم کی دیواروں کوبھی نقصان پہنچا ہے، بظاہر لگتا ہے دھماکا کینٹن میں گیس لیکیج کے باعث ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے جس کے بعد وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔
بم ڈسپوزل تمام تر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور اس کے بعد ہی دھماکے کی اصل وجہ کا تعین کیا جائے گا۔