80 روپے کے تنازع پر نوجوان کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: سائٹ اےانویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے80 روپے کی معمولی رقم کے تنازع پرنوجوان کو چھریاں مارکر شدید زخمی کرنے والے ملزم عاقب شاہ ولد رحیم شاہ کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی انوسٹی کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق زخمی نوجوان رضوان 4 اگست کو اپنے والد کے ساتھ نادرا آفس سائٹ ایریا آیا تھا ۔ نوجوان رضوان نے نادرا آفس کے قریب واقع کیبن والے کو 100 روپے دیے اور 20 روپے کی خریداری کی۔

بقایا رقم 80 روپے کے تقاضے پر کیبن مالک عاقب شاہ کے ساتھ تنازع پیش آیا۔ کیبن مالک نے طیش میں آکرنوجوان کے سینے پرچھریوں کے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔


واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 347/2024 بجرم دفعہ 324 کیا گیا۔ ملزم عاقب شاہ فرار ہوگیا تھا جس کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔