14اگست کو بنک اورمالیاتی ادارے بندرہیں گے

حکومتِ پاکستان نے  14 اگست کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا،اس موقع پر بنک اورتمام مالیاتی ادارے بھی بندرہیں گے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سےاعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔اعلامیے میں کہاگیاہے کہ بدھ 14 اگست کو تمام بنک اور مالیاتی ادارے   بند رہیں گے۔