بیرسٹر سیف کی ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارک باد

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمدعلی سیف نے ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ملک کا جمہوری نظام ہر پاکستانی کو صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع دیتا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت سیاسی اور دیگر مسائل ہیں، الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے آئین کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والے لوگوں نے آئین کی خلاف ورزی کی۔ یہ عام قانون نہیں ہے، اس کا اثر انتخابی نظام پر پڑ رہا ہے۔