وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نےخیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی نےمحکمہ تعلیم اور خزانہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دیں، تعلیم کارڈ کا اجراء اپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سےتعلیم کارڈ کا اجراء کررہے ہیں، اپر چترال سے منصوبے کو پائلٹ کریں گے،بہترین نتائج کے لئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا۔
وزیراعلٰی خیبرپختونخوانے کہا کہ دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی،یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا، مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انوسمٹمنٹ ہوگی۔