اوکاڑہ: نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

اوکاڑہ میں نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق نویں جماعت میں فیل ہونے پربہن بھائی میں جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔

اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔