بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

 لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا، ٹکٹ کی کم ازکم قیمت 50 روپے رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 13 اگست شام 5 بجے شروع ہوگی اور فزیکل ٹکٹ 16 اگست سے فروخت ہوں گے۔

شائقین کی سہولت کے لیے سیزنل پاس بھی متعارف کیا گیا ہے جس پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی ہے۔

سب سے مہنگی ٹکٹ 2800 روپے تک رکھی گئی ہے۔ تماشائی ہاسپٹیلٹی باکس 2 سے ڈھائی لاکھ روپے میں بک کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔