مریم نواز جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چور وزیر اعلیٰ پنجاب آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فارم 47 پر بنی حکومت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کے دعوے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، پہلے اصلی مینڈیٹ کی حکومت قائم کریں پھر ایسے دعوے کریں، چوری کے مینڈیٹ سے حکومت بنانے والوں کو تھوڑی بھی شرم نہیں آتی، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور انصاف پر مبنی تھا، آج پنجاب میں ناانصافی کا بول بالا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئی تھیں، شریف خاندان کے پیٹ کرپشن سے بھرے پڑے ہیں۔