خاندانی جائیداد پر جھگڑا ، سفاک باپ نے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا

پنجاب کے ضلع  شیخوپورہ میں  جائیداد کےتنازع  پر باپ  نے بیٹے کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا جہاں احمد علی اور اس کے بیٹے زین علی کے درمیان موروثی جائیداد پرجھگڑاچل رہا تھا، جھگڑے کے دوران   باپ نے اشتعال میں آکر بیٹے پر  گولی چلادی۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے سے بیٹا جاں بحق ہوگیا اور ملزم باپ فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔